رسائی کے لنکس

امریکی فوج جلد جدید ڈرون استعمال کرے گی


A woman is removed by Indian police while protesting against the brutal gang-rape of a woman on a moving bus in New Delhi, India, December 25, 2012.
A woman is removed by Indian police while protesting against the brutal gang-rape of a woman on a moving bus in New Delhi, India, December 25, 2012.

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بغیر پائلٹ طیارے میں نگراں کیمروں کا ایسا نظام نصب ہے جو نو وڈیو کیمروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس نظام سے ایک وقت میں پورے ایک قصبے پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور اس کے کیمرے 65مختلف عکس فراہم کر سکتے ہیں۔

افغانستان میں آئیند ہ چند ماہ میں جدید ڈرون طیارے امریکی فوج کے زیر استعمال ہوں گے جو ایک وقت میں کئی کیمروں سے بنائی جانی والی وڈیو مہیا کر سکیں گے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بغیر پائلٹ طیارے میں نگراں کیمروں کا ایسا نظام نصب ہے جو نو وڈیو کیمروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس نظام کو Gorgon Stareکا نام دیا گیا ہے۔ اس نظام سے ایک وقت میں پورے ایک قصبے پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور اس کے کیمرے 65مختلف عکس فراہم کر سکتے ہیں۔

اس کے بر عکس موجودہ ڈرون ایک کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صرف ایک یا دو عمارتوں کی نگرانی کر سکتا ہے۔ امریکی فوج کے ایک اعلیٰ افسر میجر جنرل جیمس پوس نے اخبار کو بتایا کہ اب یہ مسلہ نہیں ہوگا کہ کیمرے کا منہ کس طرف کیا جائے کیونکہ جدید نظام سے پورے شہر پر نظر رکھی جا سکے گی۔

مگر اخبار کے مطابق یہ سوال ابھی باقی ہے کہ اتنی زیادہ تصاویر کو فوج کتنی جلدچھانٹی کرکے ضروری معلومات جنگ کے میدان میں متعلقہ حکام تک پہنچا سکے گی۔ حکام یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ ڈرون اس وقت تک کارآمد ثابت نہیں ہو سکتا جب تک زمین پر حساس معلومات اکٹھی کرنے کے لئے انسانی ذرائع موجود نہ ہوں ۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ کئی لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ ڈرون دو ماہ میں افغانستان پہنچ جائیں گے ۔

XS
SM
MD
LG