رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کی مصری رہنماؤں سے ملاقات


پیر کو امریکی وزیر دفاع کی اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات
پیر کو امریکی وزیر دفاع کی اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا منگل کو مصر کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی اور ایک مبینہ اسرائیلی جاسوس کی ممکنہ رہائی زیر غور آئے گی۔

قاہرہ میں ہونے والی بات چیت سے ایک روز قبل لیون پنیٹا اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

پیر کو تل ابیب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیر دفاع نے کہا تھا کہ وہ بیک وقت امریکہ اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے ایلن گراپل کے معاملے پر تفصیلی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

گراپل جون کے مہینے سے مصری حکام کی تحویل میں ہے جن کا الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرتا ہے لیکن اسرائیل نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

پنیٹا نے کہا کہ گراپل سے متعلق امریکہ کی تشویش سے مصر کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور واشنگٹن امید کرتا ہے کہ اُسے رہا کر دیا جائے گا۔

فروری میں سابق صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے بعد سے مصر اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG