رسائی کے لنکس

اوباما اور مالکی کی ملاقات آج ہو گی


امریکی اور عراقی رہنماؤں کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔
امریکی اور عراقی رہنماؤں کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔

عراق کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے امریکی صدر براک اوباما پیر کو وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب عراق سے امریکی افواج کا انخلا رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنما اسٹریٹیجک شراکت داری میں ’’ایک نئے باب کے آغاز‘‘ کے لیے کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

مسٹر مالکی اتوار کو واشنگٹن پہنچے تھے اور توقع ہے کہ اپنے دو روزہ دورے میں وہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور نائب صدر جو بائڈن سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جو بائڈن نے گزشتہ ماہ عراق کا دورہ کیا تھا جہاں اُنھوں نے رہنماؤں کو بتایا کہ امریکہ اور عراق ایک نئی راہ پر سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے آٹھ سال بعد اب بھی عراق میں تقریباً 7,000 امریکی فوجی موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG