امریکی صارفین نے فروری میں بڑے پیمانے پر نئی کاروں، الیکٹرانک کے آلات اور کپڑوں کی خریداری کی۔ ماہرین کا کہناہے کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے خریداری میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس سے معیشت میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
جمعے کو امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرچون خریداری میں ایک فی صد اضافہ دیکھا گیاہے ۔ یہ شرح پچھلے ماہ سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ گذشتہ چاہ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کاکہناہے کہ نئی ملازمتوں میں بتدریج اضافے سے صارفین کا اعتماد بحال ہورہاہے اور انہیں خریداری کے لیے درکار رقم بھی حاصل ہورہی ہے۔
امریکی معیشت میں پرچون خریدو فروخت بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ امریکہ میں معاشی سرگرمیوں کا 70 فی صد دارومدار عام لوگوں کی خریداری پر ہوتاہے۔