رسائی کے لنکس

براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور سوئنگ ریاست وسکونسن سے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد اُن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 277 ہو گئی ہے۔ کاملا ہیرس 224 ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

08:03

میزوری میں ٹرمپ کامیاب

07:35

کاملا اب تک 9 ریاستوں میں کامیاب

ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور ملک کی نائب صدر کاملا ہیرس نے نو ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کاملا اب تک جن ریاستوں میں کامیاب ہوئی ہیں ان میں نیویارک، روڈ آئی لینڈ ، میساچوسٹس، کنیٹیکٹ ، ڈیلاوئیر، نیو جرزی، ورمونٹ ، الی نوائے اور میری لینڈ شامل ہیں۔

کاملا کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 99 ہے جب کہ ان کے مدِ مقابل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 178 ہے۔

07:33

ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی ریاستوں میں کامیابی حاصل

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کےمطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے ساؤتھ کیرولائنا، فلوریڈا، ٹینیسی، اوکلاہوما، الاباما، مسی سیپی، ویسٹ ورجینیا، انڈیانا اور کینٹکی میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔

07:31

اٹلانٹا کے پانچ پولنگ مقامات پر بموں کی دھمکی

اٹلانٹا کی ایک اور کاؤنٹی میں بم کی موجودگی کی دھمکیوں کی وجہ سے ووٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ پولنگ بند ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ڈیکلب کاؤنٹی کے حکام نے کہا کہ انہیں پانچ پولنگ مقامات پر بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ڈیموکریٹک اکثریتی علاقے کے عہدیداروں نے کہا کہ ان مقامات پر ووٹنگ پولیس کی جانب سےاس بات کی تصدیق تک روک دی گئی کہ وہاں کوئی بم نہیں ہے۔ کاؤنٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ووٹنگ کے وقت میں توسیع کے لیے عدالتی حکم کی کوشش کر رہے ہیں جو جارجیا میں معمول کی بات ہے۔

فلٹن اور گوینیٹ کاؤنٹیز میں کچھ پولنگ مقامات کو منگل کے شروع میں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔

ڈیکلب میں الیکشنز ڈائریکٹر کیشا اسمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں کہ ہر ووٹر کو بم کی دھمکیوں کے باوجود ووٹ ڈالنے کا موقع ملے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG