ٹرمپ مونٹانا سے کامیاب، الیکٹورل ووٹ 198 ہو گئے
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مونٹانا سے کامیاب ہو گئے ہیں۔
ریاست کے تمام 4 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد ٹرمپ کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 198 ہو گئی ہے.
کاملا کو کولوراڈو میں کامیابی، الیکٹورل ووٹ 112 ہو گئے
ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس ریاست کولوراڈو سے کامیاب ہو گئی ہیں۔
ریاست کے تمام 10 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد کاملا ہیرس کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔
ووٹر فراڈ نتائج پر اثر انداز کیوں نہیں ہو سکتا؟
امریکی الیکشن ایک غیر مرکزی نظام کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں علاقے اپنا آزاد دائرہ اختیار رکھتے ہیں۔
اس طرح بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ ڈالنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں اور صدارتی مقابلے یا کسی اور دوسرے مقابلے کے نتائج بدلے نہیں جا سکتے ۔
ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست کینٹکی کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور محفوظ الیکشن منصوبے کے چیئر مین ٹرے گرے سن کہتے ہیں کہ انتخابی نظام غالباً کبھی بھی مکمل طو پر غلطی سے پاک نہیں ہو سکتا۔
"لیکن اگر آپ ایسے نظام کی تلاش میں ہیں کہ جس کے بارے میں آپ پر اعتماد ہوں تو امریکہ میں رہتے ہوئے آپ کو اس کے بارے میں اچھا محسوس کرنا چاہیے کیونکہ یہاں پر کئی ہزار خود مختار علاقے ہیں۔"
ان کا کہنا ہے کہ امریکی نظام میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر ووٹ کی دھاندلی اس طریقے سے ممکن نہیں ہو سکتی کہ الیکشن کے نتائج ہی بدل جائیں۔
امریکی الیکشن: ووٹوں کی گنتی کیسے کی جاتی ہے؟
زیادہ تر ملکوں میں الیکشن کمیشن انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کا کام کرتا ہے۔ لیکن امریکہ میں یہ نظام بالکل مختلف طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟