رسائی کے لنکس

براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور سوئنگ ریاست وسکونسن سے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد اُن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 277 ہو گئی ہے۔ کاملا ہیرس 224 ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

14:22

برطانوی وزیرِ اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ "نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد۔"

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں برطانیہ اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

14:12

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ٹرمپ کو مبارک باد

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی واپسی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے نئی شروعات ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

13:58

بھارتی وزیرِ اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مودی کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔‘‘

انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کے گزشتہ دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

13:46

نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں: شہباز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ’’نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکہ میں آنے والی نئی انتظامیہ کے ہمراہ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG