رسائی کے لنکس

امریکی سفارت خانے کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف مباحثہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سفارتخانے نے صنفی بنیاد پر روا رکھے جانے والےتشدد کے خلاف جدوجہد کی 16 روزہ مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کلب کے اشتراک سے خواتین پرتشدد کے خاتمے کے لیے ایک مباحثے کا انعقاد کیا۔

اس مباحثے میں ماہرین کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔

امریکی سفارتخانہ کی قونصلر برائے امور عامہ کیتھرین کروکارٹ نے اس موقع پر کہا کہ عورتوں پر تشدد کے خاتمے کی جدوجہد کی 16 روزہ مہم کے تحت مرد و زن، لڑکوں اور لڑکیوں، سرکاری حکام اور مقامی رہنماؤں سمیت سب کو دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق مباحثے جمہوری معاشروں، شفاف طرز حکمرانی، غربت کے خاتمے اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے صنفی مساوات اور عورتوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بات چیت کی۔

مباحثہ کا انعقاد اسلام آباد کلب میں کیا گیا جہاں ملک بھر میں امریکی سفارتخانہ کے 19 لنکن کارنرز میں سے ایک قائم ہے۔

لنکن کارنرز پاکستانی اداروں کے اشتراک سے سرکاری لائبریریوں، جامعات اور ثقافتی مراکز میں قائم کئے گئے ہیں اور وہاں مختلف تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ مراکز مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانیوں اور امریکیوں کے مابین آزادانہ ماحول میںمکالمے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG