رسائی کے لنکس

فیس بک کی مالیت کا تخمینہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ


فیس بک کی مالیت کا تخمینہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ
فیس بک کی مالیت کا تخمینہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ

وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ایک کمپنی کے طور پر فیس بک کے ابتدائی حصص کی مالیت ایک کھرب ڈالر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

اخبار نے لکھاہے کہ پیر کو دیر گئے متعلقہ افراد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2012ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے حصص عام افراد کو فروخت کے لیے پیش کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ فیس بک اپنے آئی پی او اورٹیکنالوجی کی اپنی دوسری کمپنیوں کے لیے 10 ارب ڈالر کی ابتدائی پیش کش کی توقع کررہی ہے۔

کمپنی ابھی یہ طے نہیں کرپائی کہ وہ اپنے حصص کب عوام کو فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ اگلے سال کی دوسری سہ ماہی کے قیاس پر کمپنی کے ترجمان نے تبصرے سے انکار کردیا۔

وال سٹریٹ جنرل کا کہناہے کہ فیس بک ان دنوں امریکی سیکیورٹرز اور ایکس چینج کمشن کمپنیوں میں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

فیس بک کے ذ رائع نے کہا ہے کہ وہ امریکی قانون کے تحت اپریل 2012ء کے آخر تک اپنی پبلک فنانشل رپورٹ فائل کرنے سے پہلے اس سال اپنے پرائیویٹ شیئر ہولڈرز کی تعداد میں 500 سے بڑھانا چاہتی ہے۔

دنیا کے اس سب سے بڑے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔ کمپنی کے 27 سالہ سربراہ مارک زوکربرگ نے 2004ء میں اپنی کمپنی کی بنیاد ہاورڈ یونیورسٹی کے ایک ہوسٹل کے کمرے میں رکھی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی۔

XS
SM
MD
LG