رسائی کے لنکس

امریکہ: سیلاب، تین افراد ہلاک 400 مکانات منہدم


حکام نے خلیج میکسکو سے اٹھنے والے شمالی جھکڑ کے پیش نظر ٹیکساس سے 2000 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب نکال لیا ہے

امریکہ کی وسطی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلوہاما میں ریکارڈ بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے۔ تین افراد ہلاک اور 400 سے زائد مکانات بہہ گئے ہیں۔

حکام نےگلف میکسکو سے اٹھنے والے شمالی جھکڑ کے پیش نظر ٹیکساس سے کوئی 2000 سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب نکال لیا ہے۔

ٹیکساس میں چلنے والی تیز جھکڑ نے طوفانی شکل اختیار کرلی، جس کی وجہ سے ٹیکساس کے شہر مارکس میں ٹرک اور کاریں آپس میں ٹکرا گئی ہیں اور دریائے بلانکو کی سطح اس صدی کی خطرناک ترین حد تک بلند ہوچکی ہے۔

سینٹ مارکوس کے چند رہائشی شاہراہوں پر سیلابی پانی میں تیرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکلے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے۔

شہری حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے ایمرجنسی شیلٹر قائم کردئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG