رسائی کے لنکس

خضر خان اپنی سوانح لکھیں گے


فائل
فائل

ناشر 'رینڈم ہاؤس' نے اعلان کیا ہے کہ خضر خان کی سوانح حیات 2017ء کے موسمِ خزاں میں شائع ہوگی جس کے نام کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد امریکی وکیل خضر خان نے اپنی سوانح حیات لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناشر 'رینڈم ہاؤس' نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ خضر خان کی سوانح حیات 2017ء کے موسمِ خزاں میں شائع ہوگی جس کے نام کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

خضر خان کی اہلیہ غزالہ خان کی یادداشتیں بھی کتاب کا حصہ ہوں گی۔ خضر خان پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہیں جو اپنے خاندان کے ہمراہ 1980ء میں پاکستان سے امریکہ آکر آباد ہوئے تھے۔

خضر اور غزالہ خان کے جواں سال صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کپتان تھے جنہوں نے 2004ء میں عراق جنگ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ہمایوں خان کو بعد از مرگ امریکی فوج کے اعلیٰ ترین اعزازات 'برونز اسٹار' اور 'پرپل ہارٹ' سے نوازا گیا تھا۔

خضر اور غزالہ خان کو اس وقت امریکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شہرت ملی تھی جب انہوں نے رواں سال فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریر کے دوران ری پبلکن جماعت کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو تارکینِ وطن سے متعلق ان کے موقف پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت تنقید اور خود تارکِ وطن ہونے کے پس منظر کے باعث خضر خان صدارتی انتخابی مہم کے دوران امریکہ میں آباد مسلمانوں کے نمائندہ بن کر سامنے آئے تھے جنہوں نے اپنی تقریروں اور انٹرویوز میں امریکہ میں آباد تارکینِ وطن کی خدمات کو اجاگر کیا تھا اور انہیں امریکی معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG