رسائی کے لنکس

گوانتانامو سے چھ قیدیوں کو یوراگوئے منتقل کرنے کا فیصلہ


گوانتانامو کا امریکی حراستی مرکز
گوانتانامو کا امریکی حراستی مرکز

مئی میں امریکی فوجی بو برگڈہل کی رہائی کے بدلے کیوبا کے اس قید خانے سے عسکریت پسندافغان طالبان کے پانچ کمانڈروں کو قطر منتقل کیا گیا تھا۔

اوباما انتظامیہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ کیوبا میں گوانتانامو سے چھ قیدیوں کو جنوبی امریکی ملک یوراگوئے منتقل کیا جائے گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع چک ہیگل نے گزشتہ ہفتے ایک خط کے ذریعے کانگریس کے رہنماؤں کو اس منصوبے آگاہ کیا۔

مئی میں امریکی فوجی بو برگڈہل کی رہائی کے بدلے کیوبا کے اس قید خانے سے عسکریت پسند افغان طالبان کے پانچ کمانڈروں کو قطر منتقل کیا گیا تھا۔

برگڈہل کو پانچ سال قبل افغانستان میں طالبان شدت پسندوں نے پکڑ لیا تھا۔ قیدیوں کے اس تبادلہ پر کانگریس میں اس بات پر شدید واویلا مچا کہ اوباما انتظامیہ نے اس کے بارے میں کانگریس کو آگاہ نہیں کیا۔

یوراگوئے منتقل ہونے والے شام کے چار، فلسطین اور تیونس ایک، ایک شہری ان 70 سے زائد قیدیوں میں شامل ہیں جنہیں فوجی حراستی مرکز سے کسی دوسرے جگہ منتقل کرنے کے لیے ضروری کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ یہاں کل 149 قیدی موجود ہیں۔

شام سے تعلق رکھنے والے ایک قیدی جہاد احمد مصطفیٰ دیاب نے فوج پر زبردستی زیرحراست رکھنے کے خلاف مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے یوراگوئے حکومت کو ’’انسانی ہمدردی کے اس جذبے‘‘ پر مبارکبارد دی ہے۔

XS
SM
MD
LG