امریکہ کے وزیردفاع چک ہیگل نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ پینٹا گون کے ہتھیاروں اور دیگر دفاعی ٹیکنالوجیز سے متعلق پروگرام سے چینی کمپیوٹر ہیکرز کی طرف سے چرائی جانے والی معلومات کی رپورٹس اختتام ہفتہ چینی وفد سے ملاقات میں انھیں پیش کریں گے۔
جمعہ کو ہوائی سے سنگاپور جاتے ہوئے اپنے طیارے میں مسٹر ہیگل نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ چین کی سائبر مداخلت پر کھلے عام اور نجی سطح پر ردعمل کا اظہار کر رہا ہے۔
’’یہ معاملے کے حل کا یہی طریقہ ہے۔۔۔ ہم ان تمام فورمز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور قریبی تعاون سے امید ہے کہ ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکیں۔‘‘
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وہ سائبر سکیورٹی کے معاملے پر ہفتہ کو سنگاپور میں ہونے والے شنگری لا سکیورٹی مذاکرات میں بھی بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر چینی وفود سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی اس پر بات چیت ہوگی۔