رسائی کے لنکس

کیابیروت کےساحل اسپتال کےتہہ خانے میں حزب اللہ کے کروڑوں ڈالراورسونا چھپا ہواہے؟


 22 اکتوبر 2024کو ساحل اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک دورے میں صحافیوں کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حریت ہریک میں اہسپتال کے ایک کوریڈور کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
22 اکتوبر 2024کو ساحل اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک دورے میں صحافیوں کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حریت ہریک میں اہسپتال کے ایک کوریڈور کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
  • پینٹاگون کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بیروت کے اسپتال کے نیچے حزب اللہ کے کیش بنکر کے ثبوت نہیں دیکھے۔
  • انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بہتر آگہی حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
  • اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ نے بیروت میں ایک اسپتال کے نیچے بنائے گئے بنکر میں کروڑوں ڈالر کی نقدی اور سونا چھپایا ہوا ہے۔


امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے اس بات کے شواہد نہیں دیکھے کہ بیروت میں ایک اسپتال کے نیچے نقدی سے بھرا حزب اللہ کا بنکر موجود ہے، انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن بہتر آگہی حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن۔فوٹو اے ایف پی
امریکی وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن۔فوٹو اے ایف پی

اس سے قبل اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے بیروت میں ایک اسپتال کے نیچے بنائے گئے بنکر میں کروڑوں ڈالر کی نقدی اور سونا چھپایا ہوا ہے، تاہم اس نے کہا کہ وہ اس عمارت پر حملہ نہیں کرے گا کیونکہ وہ گروپ کے مالیاتی اثاثوں کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

آسٹن نے روم میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے اس وقت اس کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا ہے۔ تاہمہ وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں اس بارے میں آگہی حاصل کرنے کے لیے، ہم اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

اکتوبربائیس 2024کو ساحل اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک دورے میں صحافی۔ فوٹو اے ایف پی
اکتوبربائیس 2024کو ساحل اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک دورے میں صحافی۔ فوٹو اے ایف پی

شیعہ امل پارٹی سے تعلق رکھنے والے لبنانی قانون ساز اور اسپتال ’الساحل‘ کے ڈائریکٹر الفادی نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اسرائیل کے دعوے جھوٹے ہیں اور وہ بہتان تراشی کر رہا ہے۔

انہوں نے لبنانی فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپتال کا دورہ کر کے دکھائے کہ وہاں صرف آپریٹنگ روم، مریض اور ایک مردہ خانہ ہے۔

پیر کے روز ایک ٹیلی ویژن بیان میں، اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے، جو گزشتہ ماہ اسرائیل کے خملے میں ہلاک ہو گئے تھے، یہ بنکر بنایا تھا جو طویل قیام کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

بلنکن کامشرق وسطیٰ کا دورہ

اسی اثنا میں امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے گیارھویں دورے پر ہیں۔بلنکن نے وزیراعظم نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام سے ملاقات کے بعد، علاقائی طاقت سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی فیکٹو حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ۔ فوٹو اے ایف پی
وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ۔ فوٹو اے ایف پی

محکمہ خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے غزہ جنگ کے خاتمے اور لبنان میں لڑائی روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غزہ میں، جہاں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے حماس کے رہنما کی ہلاکت کے بعد سے علاقے کے شمالی کنارے پر حملہ تیز کر دیا ہے، صحت کے حکام نے تازہ اسرائیلی حملوں میں ،زیادہ تر شمال میں،کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

واشنگٹن نے اپنے اتحادی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی کے نتیجے میں مزید شورش پسند پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل جنگ کے علاقے سے میں امداد روکنے کی تردید کرتا ہے۔

یہ رپورٹ رائٹرز کی اطلاعات پر مبنی ہے

فورم

XS
SM
MD
LG