رسائی کے لنکس

ایران سےرہائی پردو امریکی ہائیکرامریکہ واپس پہنچ گئے


امریکہ واپسی سےقبل مسقط کے ہوائی اڈے پر، رہائی پانے والےتینوں ہائیکرز
امریکہ واپسی سےقبل مسقط کے ہوائی اڈے پر، رہائی پانے والےتینوں ہائیکرز

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جوش فتل اور شان بائرس کو لے کر ایک طیارہ مقامی وقت کے مطابق11بجے صبح نیو یارک کے جان ایف کڈ نی ہوائی اڈے پر اُترا

جاسوسی کے الزامات پرایران میں دو سال سے زائد عرصے تک قید کاٹنے کے بعد، گذشتہ ہفتے ایران سےرہا ئی پانے والےدو امریکی ہائیکر اتوار کو امریکہ واپس پہنچے۔

عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جوش فتل اور شان بائیر کو لے کر ایک طیارہ مقامی وقت کے مطابق11بجے صبح نیو یارک کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے پر اُترا۔

ایرانی اہل کاروں نے بدھ کو فتل اور بائیر کو 10لاکھ ڈالر ادائگی کے عوض رہا کیا تھا۔

ابتدائی طور پر وہ اومان گئے تھے، جس نے اُن کی رہائی میں کردار ادا کیا اور جہاں پر اُنھوں نےاپنے رشتہ داروں کے ساتھ تین دِن گزارے۔

وہاں پر اُن کی تیسری ہائیکر ساتھی، سارا شراد بھی موجود تھیں، جِن کو گذشتہ برس پانچ لاکھ ڈالر کے عوض رہا گیا تھا اور وہ امریکہ لوٹ آئیں تھیں۔

امریکہ واپسی سے قبل، خیر مقدم کرنے اور اُن کے خاندانوں کی خاطر مدارت کرنے پر فتل اور بائیر نے اومان کا شکریہ ادا کیا۔ بائیر نے کہا کہ اُن کو اومان لانے والے طیارے سے اتر نا اُن کی زندگی کا یادگار ترین واقعہ تھا۔


ایرانی اہل کاروں نے فتل، بائیر اور شراد کو 31جولائی 2009ء کوایران عراق سرحد سے حراست میں لیا تھا اور اُن پر غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونےاوربعد میں جاسوسی کے الزامات کا اضافہ کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG