امریکی ریاست پنسلوانیا کے حکام کا کہناہے کہ گھروں کی ایک قطار کو آگ لگنے کے بعد سے کم ازکم چھ افراد لاپتا ہیں۔ آگ سے آٹھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایلن ٹاؤن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ کا کہناہے کہ آگ لگنے کے بعد کم ازکم 500 افراد کو گھروں سے باہر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد شروع ہونے والی آگ دوسرے مکانوں تک پھیل گئی۔
ان کا کہناتھا کہ آٹھ مکان مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں جب کہ 16 گھروں کو نقصان پہنچاہے۔
دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ حکام نے ابھی تک اس امکان کو رد نہیں کیا کہ دھماکہ قدرتی گیس کو آگ لگنے سے ہوا تھا۔