رسائی کے لنکس

بستیوں کی تعمیر، ایوانِ نمائندگان کی اقوام متحدہ کی قرارداد پر تنقید


منظور کیے گئے بِل میں، اسرائیل کے ساتھ حمایت کا اعلان اور امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں اقوام متحدہ میں اِس نوعیت کی قرارداد پیش ہونے کی صورت میں اُس کی مخالفت کی جائے؛ دوسری صورت میں یہ عمل ’’یک طرفہ اور اسرائیل مخالف‘‘ ہے

امریکی ایوانِ نمائندگان نے دونوں پارٹیوں کی جانب سے پیش کردہ ایک بِل منظور کیا ہے، جِس میں اقوام متحدہ پر تنقید کی گئی ہے، جہاں سلامتی کونسل نے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

جمعرات کو پیش کردہ بِل کے حق میں 235 جب کہ مخالفت میں 188 ووٹ پڑے، جس قانون سازی پر عمل درآمد لازم نہیں۔

بِل میں اسرائیل کے ساتھ حمایت کا اعلان اور امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں اقوام متحدہ میں اس نوعیت کی قرارداد پیش ہونے کی صورت میں اُس کی مخالفت کی جائے، جو، بِل کے الفاظ میں، ’’یک طرفہ اور اسرائیل مخالف‘‘ عمل ہے۔

اِس بِل کے مخالفین، جن میں زیادہ تعداد ڈیموکریٹس کی تھی، نے کہا ہے کہ بِل مشرقِ وسطیٰ کے امن عمل کی پیچیدگیوں کو مسخ کرنے کا مترادف ہے۔

گذشتہ ماہ تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سالانہ ووٹ کے دوران امریکہ غیر حاضر رہا، جس میں فلسطینی علاقے میں بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی۔

ماضی میں، سلامتی کونسل کے مستقل رُکن کی حیثیت سے، امریکہ ویٹو کا حق استعمال کرتا آیا ہے، جس کے باعث قرارداد منظور نہیں ہوتی۔

XS
SM
MD
LG