رسائی کے لنکس

مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے لیے جان کیری اسرائیل پہنچ گئے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ بات چیت کے عمل میں بہت کم پیش رفت ہوئی اور نو ماہ کے لیے طے کردہ اہداف میں سے ابھی صرف نصف ہی حاصل ہو پائے ہیں۔

فلسطینیوں سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل پہنچے گئے ہیں۔

دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ بات چیت کے عمل میں بہت کم پیش رفت ہوئی اور نو ماہ کے لیے طے کردہ اہداف میں سے ابھی صرف نصف ہی حاصل ہو پائے ہیں۔

کیری کی جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے یروشلم جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس سے رملہ میں ملاقات متوقع ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق نیتن یاہو سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ اور ان کے مشیر جان ایلن کا بات چیت کا مرکزی نقطہ اسرائیل کے سلامتی کے معاملات ہوں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کیری، عباس مذاکرات میں نام نہاد ’’فائنل اسٹیٹس‘‘ زیر غور آئے گا۔

اسرائیلی اور فلسطینی مصالحت کاروں میں ابھی تک دو ریاستوں کی صورت میں سرحد کا تعین یا یروشلم کی حیثیت جیسے معاملات پر اتفاق نہیں ہو پایا۔

فلسطین غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے علاقوں کے ساتھ مشرقی یروشلم کو اپنا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے۔

فلسطین اور اسرائیل نے امریکی کوششوں سے مذاکرات کا عمل گزشتہ جولائی کو دوبارہ شروع کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG