رسائی کے لنکس

ہیگل کی جاپان کو دفاعی تعاون کی یقین دہانی


امریکی وزیردفاع
امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ جاپان کے رہنماؤں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ واشنگٹن جاپان کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے مضبوط عزم پر قائم ہے۔

امریکہ کے وزیردفاع چک ہیگل جاپان کے دورے پر ہیں جہاں وہ عہدیداروں سے ملاقاتوں میں خطے میں باہمی دفاعی معاہدوں پر قائم رہنے کی امریکی عزم کی یقین دہانی کروائیں گے۔

ہفتہ کو ٹوکیو کے قریب یوکوٹا میں امریکی فضائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کرائمیا کو اپنے ساتھ شامل اور یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجی نقل و حرکت سے روس نے بحرالکاہل خطے میں امریکی اتحادیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ان کے بقول واشنگٹن اور اس کے اتحادی یہ کہہ چکے ہیں کہ چونکہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے کہ اس لیے وہ اس کا عسکری نقطہ نظر سے دفاع نہیں کریں گے۔

ہیگل نے بتایا کہ اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ جاپان کے رہنماؤں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ واشنگٹن جاپان کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے مضبوط عزم پر قائم ہے۔

جاپان اور متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے چین کے ساتھ متعدد جزائر کے معاملے پر علاقائی تنازعات چلے آرہے ہیں۔

امریکہ بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ متنازع جزائر کے معاملات پر وہ کسی کی طرفداری نہیں کرے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ خطے کے ملک ان تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔
XS
SM
MD
LG