امریکہ وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر تہران سے مذاکرات کے لیے وقت محدود ہے۔
جان کیری نے یہ بیان ریاض میں سعودی وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل سے ملاقات کے بعد دیا، سعودی وزیر نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ مذاکرات ’’ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتے۔‘‘
جان کیری دو ہفتے بعد صدر اوباما کے ساتھ اسرائیل کے دورے پر جایئں گے اور اس سے قبل وہ پیر کو فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔
سعودی عرب میں جان کیری کی یہ ملاقاتیں بحیثیت امریکی وزیر خارجہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے جس کے اختتام پر وہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔
اتوار کو قاہرہ میں جان کیری نے کہا تھا کہ امریکہ مصر کو اقتصادی اصلاحات کے لیے دیے جانے والے 45 کروڑ امریکی ڈالرز میں سے 19 کروڑ امریکی ڈالرز فوری طور پر ادا کرے گا۔
مصری صدر محمد مورسی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت تقسیم شدہ ملک کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں پر عملدرآمد کرے گی۔
اس سے قبل جان کیری برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور ترکی بھی گئے تھے۔