رسائی کے لنکس

روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا: جان کیری


’خارجہ پالیسی کے بارے میں فیصلے امریکیوں کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں‘

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ، ’خارجہ پالیسی کا کوئی معاملہ اب خارجی نہیں رہا۔‘

امریکی وزیر ِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کے بارے میں فیصلے امریکیوں کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف ورجینیا میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی عوام سے اپنے پہلے خطاب میں کیا۔ یہ یونیورسٹی امریکی صدر تھامس جیفرسن نے قائم کی تھی۔

اس موقعے پر امریکی وزیر ِخارجہ کا کہنا تھا کہ، ’یہاں اہم بات یہ نہیں کہ ہم اپنی فوجیں کسی اور جنگ میں بھیجیں گے یا نہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہے آیا ہم اپنے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کر سکیں گے یا نہیں؟‘

وزیر ِ خارجہ کیری نے سابق امریکی وزیر ِ خارجہ ہلری کلنٹن کی جگہ یکم فروری کو یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
XS
SM
MD
LG