رسائی کے لنکس

ایران:مقید امریکی صحافی کی کرسمس پر اپنے خاندان سے ملاقات


جیسن رضائیاں (فائل فوٹو)
جیسن رضائیاں (فائل فوٹو)

گزشتہ ماہ ایران نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ رضائیاں کو اکتوبر میں جاسوسی اور دیگر الزامات کا مرتکب قرار دینے کے بعد قید کی سزا سنائی گئی تاہم ان کی سزا کی مدت اور اس سے متعلق فیصلے کے بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

ایران میں قید واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیاں کو کرسمس کا دن اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ گزرانے کی اجازت دی گئی۔

امریکی شہری رضائیاں گزشتہ پانچ سو سے زائد دنوں سے ایران کی جیل میں بند ہیں۔ ان کی والدہ میری نے واشنگٹن پوسٹ کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا کہ "کئی کوششوں کے بعد ییگی اور مجھے عدالت نےآج کرسمس کے دن کئی گھنٹوں کے لیےجیسن سے ملنے کی اجازت دی"۔

ییگی رضائیاں کی اہلیہ یگانہ صالح ایرانی شہری ہیں اور وہ متحدہ عرب امارت سے شائع ہونے والے اخبار 'دی نیشنل' کی نامہ نگار ہیں ۔

میری رضائیاں نے ای میل میں مزید لکھا کہ "یہ سال میں پہلا موقع ہے کہ میں جیل میں جا کر ان کے ساتھ کافی وقت گزاروں اور کئی ماہ میں پہلی بار ان کے لیے گھر میں بنایا ہوا کھانا لاسکوں"۔

گزشتہ ماہ ایران نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ رضائیاں کو اکتوبر میں جاسوسی اور دیگر الزامات کا مرتکب قرار دینے کے بعد قید کی سزا سنائی گئی تاہم ان کی سزا کی مدت اور اس سے متعلق فیصلے کے بارے میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

اس ماہ کے اوائل میں رضائیاں کی قید کے پانچ سو دن مکمل ہونے کے موقع پر واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر مارٹن بیرن نے اسے ایک "انتہائی خراب" سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ "اس کی زندگی کے پانچ سو دن چھین لیے گئے، اس کا خاندان پانچ سو دنوں سے محروم ہو گیا اور پانچ سو دن تک انصاف کو رد کیا گیا"۔

XS
SM
MD
LG