رسائی کے لنکس

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار عوام کے لیے کھول دی گئی


A coal-burning power station at night in Xiangfan, Hubei province, September 15, 2009.
A coal-burning power station at night in Xiangfan, Hubei province, September 15, 2009.

امریکہ میں شہری حقوق کے آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں تعمیر کی جانے والی ایک یادگار کو پیر کے روز عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔

'دی کنگ میموریل' نامی یہ یادگار واشنگٹن کے 'نیشنل مال' کے علاقے میں سابق امریکی صدور تھامس جیفرسن اور ابراہام لنکن کی یادگاروں کے درمیان تعمیر کی گئی ہے جو سابق صدور یا جنگ کے شہداء کے علاوہ کسی شخص سے منسوب اس علاقے میں تعمیر کردہ پہلی یادگار ہے۔

یادگار کنگ جونیئر کے 9 میٹر طویل مجسمے اور گرینائٹ کی ایک طویل دیوار پر مشتمل ہے جس پر ان کے اہم اقوال کندہ کیے گئے ہیں۔ مذکورہ یادگار باقاعدہ طور پر اتوار کو کنگ جونیئر کے نام سے منسوب کی جائے گی جبکہ اس حوالے سے ہونے والی خصوصی تقریب سے امریکی صدر براک اوباما خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو امریکہ میں شہری آزادیوں کے حوالے سے منعقدہ اس تاریخی ریلی کی 48 ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی جس سے خطاب کرتے ہوئے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے اپنی مشہورِ زمانہ 'میرا ایک خواب ہے (آئی ہیو اے ڈریم)' نامی تقریر کی تھی۔

مذکورہ یادگار '1964ء انڈی پینڈنس ایونیو' کے مقام پر تعمیر کی گئی ہے جو اس برس کی نشاندہی کرتا ہے جب آنجہانی امریکی صدر لنڈن جانسن کی انتظامیہ نے شہری آزادیوں کا قانون منظور کرایا تھا۔

'دی کنگ میموریل' گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 'نیشنل مال' میں ہونے والی یادگاری تعمیرات میں ایک اضافہ ہے۔ اس سے قبل 1995ء میں یہاں جنگِ کوریا کی یادگار تعمیر کی گئی تھی جس کےبعد 1997ء میں سابق صدر فرینکلن روز ویلٹ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

2004ء میں 'نیشنل مال' پر جنگِ عظیم دوم کی یادگار بھی تعمیر کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG