رسائی کے لنکس

کوریا کی سرحد پر امریکی ڈرونز کی تعیناتی متوقع، رپورٹ


کوریا کی سرحد پر امریکی ڈرونز کی تعیناتی متوقع، رپورٹ
کوریا کی سرحد پر امریکی ڈرونز کی تعیناتی متوقع، رپورٹ

امریکہ کی طرف سے جلد ہی جنوبی کوریا کی سرحد پر نگرانی کے لیے گلوبل ہاک ڈرون طیارے تعینات کرنے کا امکان ہے۔

یہ بات ایک امریکی عسکری اخبار’’دی سٹارز اینڈ اسٹراپئس‘‘ میں بتائی گئی ہے۔ اخبار نے ایک سینئر عسکری عہدیداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بارے میں جنوبی کوریا کے ساتھ عنقریب معاہدہ ہونے والا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رواں ماہ کے اوائل میں خبر دی تھی کہ امریکی کانگریس کے ممبران کو یہ بتایا گیا تھا کہ حکومت ان جاسوس طیاروں کی سیول کو فروخت پر بھی مذاکرات کررہی ہے۔

’آر کیو۔4 گلوبل ہاک‘ تیار کرنے والے نارتھروپ گرومان کا کہنا ہے کہ یہ طیارے اپنے ہدف کو 550 کلومیٹر کے فاصلے سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ ڈرونز شمالی کوریا کی حدود میں داخل ہوئے بغیر اندر تک دیکھ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG