رسائی کے لنکس

ورجینیا: داعش کو مدد فراہم کرنے کا الزام، اقبالِ جرم


فائل
فائل

محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے کی غرض سے، قمر بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتا تھا۔ تاہم، اُن کے والدین نے اُن سے پاسپورٹ چھینا، جس کے باعث وہ باہر نہ جا سکا

ورجینیا کے ایک شخص نے پیر کو اقبال جرم کیا کہ اُنھوں نے داعش کے شدت پسندوں کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی، جس جرم پر اُنھیں 20 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہٴ انصاف نے بتایا ہے کہ 26 برس کے حارث قمر نے واشنگٹن ڈی سی میں اکیلے طور پر حملے کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کی۔

قمر نے پیر کے روز ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کی ایک وفاقی عدالت کو بتایا کہ داعش کو بڑھاوا دینے کے لیے اُنھوں نے سماجی میڈیا پر لوگوں سے رابطے کیے تھے۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ قمر نے ایک سرکاری مخبر کے ہمراہ واشنگٹن کے علاقے میں تصاویر اتاریں اور فلم کے لیے موزوں امتیازی مقامات کی نشاندہی کی، جس میں پینٹاگان بھی شامل ہے۔

پال ابیٹ، منتظم معاون ڈائریکٹر ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ’’اس مقدمے سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ سماجی میڈیا کی مدد سے دہشت گرد تنظیمیں کہاں تک پہنچ سکتی ہیں، جس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’جب قمر بیرونِ ملک سفر پر جاتا تو وہ داعش کی پروپیگنڈا کے فروغ کا موجب بن سکتا تھا، جس سے واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں حملوں کی ترغیب بھی مل سکتی ہے‘‘۔

محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے کی غرض سے، قمر بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتا تھا۔ تاہم، اُن کے والدین نے اُن سے پاسپورٹ چھینا، جس کے باعث وہ باہر نہ جا سکا۔ بتایا گیا ہے کہ قمر نے مخبر کو یہ بات کہی کہ اگر اُن کے والدین اُن کو پاسپورٹ دے دیتے، تو ’’میں جانے کے لیےتیار تھا‘‘۔

XS
SM
MD
LG