رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے 16 امریکیوں کو صدارتی ’میڈل آف فریڈم‘ عطا کیا


اِس سال جِن شخصیات کو یہ اعزاز بخشا گیا اُن میں سابق صدر بِل کلنٹن؛ کنٹری میوزک کی مشہور فنکارہ لوریتا لِن؛ خواتین کے حقوق کی نامور سرگرم کارکن گِلوریا اسٹائنم اور ٹیلی ویژن کی مشہور فنکارہ، اوپرا وِنفری شامل ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں 16 امریکیوں کو ملک کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ، ’صدارتی تمغہ برائے آزادی‘ تفویض کیا۔

مسٹر اوباما کے ایک اور پیش رو، جان ایف کینیڈی نے یہ تمغہ 50 برس قبل قائم کیا تھا، جس کا مقصد ایسے ہم وطنوں کی خدمات کا اعتراف تھا، جنھوں نے امریکہ کی سلامتی یا قومی مفادات کے علاوہ عالمی امن، یا دیگر اہم عوامی یا نجی کارنامے انجام دیے ہوں۔

اِس سال جِن شخصیات کو یہ اعزاز بخشا گیا اُن میں سابق صدر بِل کلنٹن؛ کنٹری میوزک کی مشہور فنکارہ لوریتا لِن؛ خواتین کے حقوق کی نامور سرگرم کارکن گِلوریا اسٹائنم اور ٹیلی ویژن کی مشہور فنکارہ، اوپرا وِنفری شامل ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ اِس برس اِن اعلیٰ ترین تمغوں کی زینت بننے والے افراد غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

صدر نے اُنھیں ایسے مرد و خواتین قرار دیا جِن کے اقدار ہمیں امریکی ہونے پر فخر دلاتے ہیں، اور جن کی قابلیت ہمارے اندر کے انسان سے مماثلت رکھتی ہے۔


سولہ میں سے تین ’میڈلز آف فریڈم‘ وفات کے بعد عطا کیے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG