واشنگٹن —
ایک سابق امریکی صدر، ایک ’ہال آف فیم‘ بیس بال کے نامور کھلاڑی، کنٹری میوزک کی ایک تاریخ ساز شخصیت اور ٹیلی ویژن کا ایک نمایاں نام اُن 16افراد میں شامل ہیں جِنھیں امریکی ’میڈل آف فریڈم‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ تمغہ ملک کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ہے، جسے 50برس قبل آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی نے جاری کیا تھا۔
اِس سال جِن شخصیات کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے اُن میں سابق صدر بِل کلنٹن شامل ہیں، جنِھوں نے اپنے دوسرے دورِ حکومت میں ’کلنٹن فاؤنڈیشن‘ قائم کیا۔
دیگر معززین میں سابق بیس بال کے سپر اسٹار، اِرنی بینکس شامل ہیں جنھوں نے ’ شکاگو کَبس‘ کی 19سال تک نمائندی گی؛ کنٹری میوزک کی سپر اسٹار، لوریتا لِن کوغربت اور دل شکنی کی کہانیوں کے باعث ’کول مائنرس ڈاٹر‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے؛ اور نامور نجی ساجھے دار، اوپرا وِنفری، جن کو ’دِی اوپرا وِنفری شو‘ پیش کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یہ افراد اور تمغہ حاصل کرنے والی شخصیات نے ہماری زندگیوں کو رونق بخشنے کے لیے دنیا کے سامنے اپنی خداد داد صلاحیتیں پیش کیں، جِس لگن میں اُنھوں نے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔
’میڈم آف فریڈم‘ تفویض کرنے کی باضابطہ تقریب اِسی سال کے اواخر میں وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔