حماس لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے: ترجمان اسرائیلی فوج
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان میجر ڈورون شیپل من کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کئی شواہد ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ اسرائیل نے نہیں بلکہ حماس کے اتحادی گروپ نے کیا ہے۔ ان کے بقول اسرائیل شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا البتہ حماس لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ وائس آف امریکہ کی نیلوفر مغل کے ساتھ میجر ڈورون شپیل من کی گفتگو سنیے۔