رسائی کے لنکس

امریکی خصوصی ایلچی جلدمشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

امریکی خصوصی ایلچی جلدمشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے
امریکی خصوصی ایلچی جلدمشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ٕٕمغربی کنارے میں نئی آباد یاں تعمیر کرنے پر پابندی ختم ہونے کے باوجود امریکی انتظامیہ مشرق وسطی ٰ میں امن کےلائحہ عمل کے لئے خصوصی ایلچی جارج مچل کو اگلے ہفتے خطے میں بھیج رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان پی جے کراؤلی نے منگل کوایک بیان میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے اسرائیل کی جانب سے نئی آبادیوں کی تعمیرپر پابندی جاری رکھنے کے معاملے میں ناکامی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی آبادیوں کا معاملہ امن کی کوششوں کے پورے ایجنڈے پر حاوی ہو گیا تھا اور اب اس مقصد کے لئے دوسرے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر اوباما کی انتظامیہ نے آبادیوں پر پابندی جاری رکھنے کے بدلے میں اسرائیل کو جدید جنگی طیارے دینے اور سفارتی رعایتوں کا وعدہ کیا تھا ۔ اسرائیلی وزیراعظم اس کے لئے تیار تھے مگر ان کی کابینہ کے کچھ اراکین اس سودے پر تیار نہیں تھے۔

فلسطینی رہنماؤں نے ستمبر میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات اس وقت تک ترک کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک اسرائیل مغربی کنارے کے علاقے میں نئی آبادیوں کی تعمیر روک نہیں دیتا ۔

توقع ہے کہ جارج مچل اپنے دورے کے دوران دونوں فریقین کی قیادت کے علاوہ کئی عرب رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG