رسائی کے لنکس

کالے دھن کو سفید کرنے کے منصوبے کا انکشاف


دائر کی گئی فرد ِجرم میں کوسٹا ریکا کی کرنسی کمپنی ’لبرٹی ریسرو‘ کو کریڈٹ کارڈ فراڈ، شناخت کی چوری، منشیات کی نقل و حمل کی مد میں چھ ارب ڈالر چھپانے کا الزام ہے۔

پانچ بر ِاعظموں سے تعلق رکھنے والے خفیہ اداروں کے اہل کاروں نے ’منی لانڈرنگ‘ سے متعلق ایک ایسا منصوبہ فاش کیا ہے جس کے ذریعے 10 لاکھ جرائم پیشہ افراد اپنے منافع اور کالے دھن کو چھپانے کے لیے کوشاں تھے۔

امریکی محکمہ ِانصاف نے منگل کے روز کہا کہ اس معاملے میں کوسٹا ریکا کی ایک کمپنی کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ پانچ ملزمان کو نیویارک، سپین اور کوسٹا ریکا سے حراست میں بھی لیا گیا ہے؛ اور دو افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

فرد ِ جرم میں کوسٹا ریکا کی ’لبرٹی ریسرو‘ نامی کرنسی کی کمپنی کو کریڈٹ کارڈ فراڈ، شناخت کی چوری، منشیات کی نقل و حمل وغیرہ کی مد میں چھ ارب ڈالر چھپانے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ ِانصاف کا کہنا ہے کہ ’لبرٹی ریسرو‘ نے جرائم پیشہ افراد کو اپنا کالا دھن چھپانے، اور نقلی ناموں اور فون نمبروں سے اکاؤنٹس کھلوانے میں مدد دی۔
XS
SM
MD
LG