امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری منگل کو عمان کے بادشاہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
مسٹر کیری شام میں امن کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے گو کہ شام کے بارے میں عمان کا کوئی کلیدی کردار نہیں رہا ہے لیکن یہ خطے کا ایک اہم ملک ہے اور مسٹر کیری سلطان قابوس بن سعید کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔
عمان امریکہ کا اتحادی ملک ہے لیکن اس کے ایران سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔
روس اور امریکہ کی طرف سے شام میں امن کے لیے تجویز کردہ کانفرس میں ایران کی شرکت بارے بھی اختلاف پایا جا رہا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ ایران کو اس میں ضرور شریک ہونا چاہیے۔ امریکہ ماضی میں ایران کی شمولیت پر معترض رہا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ تاحال کانفرنس میں کسی بھی وفد کی شرکت اور عدم شرکت خارج از امکان نہیں ہے، فرانس گزشتہ ہفتے کہہ چکا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں ایران کی شرکت نہیں چاہتا۔
شام کی حکومت اور باغیوں کی طرف سے بھی اس کانفرنس میں شرکت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ حزب مخالف اس بارے میں جمعرات کو ترکی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گا۔