امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو راولپنڈی میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں فن خطابت کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد کی۔
سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ثقافتی اُمور کے ایک افسر جیسن سیمورکی قیادت میں منعقدہ ورکشاپ میں 40طلبہ کو تقریر کے فن اور مباحثہ میں بہتری کے لیے مشاورت و رہنمائی فراہم کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ سفارت خانے نے حال ہی میں متعدد تقریبات کے انعقاد میں مالی معاونت کی جس کے ذریعے طلباء کی تعلیم کے حصول میں حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ فن تقریر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ تقریر ایسا فن ہے جو طلباء اور پیشہ ور افراد کی کامیابی میں ڈرامائی کردار ادا کرتا ہے ۔ ان تقریبات میں ورکشاپ کے علاوہ ایک مقابلہ بھی شامل تھاجو کہ مارچ میں منعقد ہوا۔
جیسن سیمور نے کہا کہ امریکہ نے عزم کر رکھا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور طلباء کی صلاحیتوں کو دریافت کیا جائے اور ان کو نکھارا جائے۔ سفارت خانہ ، امریکی حکومت کی مالی معاونت سے تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء کے اشتراک سے متعدد تقریبات منعقد کرتا ہے جس کا مقصد تعلیم کا فروغ ہے ۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کا تعلیمی اور ثقافتی پروگرام دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کی فراہمی کے حوالے سے امریکی عزم کا اہم حصہ ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ اور پاکستان کے ساتھ شراکت کے قیام پر مبنی ہے۔
مقبول ترین
1