رسائی کے لنکس

پاک امریکہ تبادلہ پروگراموں کے شرکا نے خدمت کا ایک سال منایا


پاک امریکہ تبادلہ پروگراموں کے شرکا نے خدمت کا ایک سال منایا
پاک امریکہ تبادلہ پروگراموں کے شرکا نے خدمت کا ایک سال منایا

امریکی حکومت کی مالی معاونت سے تعلیمی اور پیشہ وارانہ تبادلہ پروگراموں کے دو سو سے زائد شرکا نے پاک۔امریکہ ایلومنائے نیٹ ورک اسلام آباد شاخ کی پہلی سالگرہ منائی۔

اسلام آباد کلب میں ہونے والی تقریب میں امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف رچرڈ ہوگلینڈ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا’’مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں آپ کے تجربات نے چاہے وہ عشروں پرانے ہوں یا گزشتہ سال کے، آپ کو ایک برادری کی طرح اکٹھا کیا ہے، ایک ایسا گروہ جو پاکستان میں بہتری کا خواہں ہے۔ ہم آپ اور آپ کے کام کے مداح ہیں۔‘‘

رچرڈ ہوگلینڈ
رچرڈ ہوگلینڈ

پاک۔امریکہ ایلومنائے نیٹ ورک 2010 میں قائم ہوا اور پاکستان کےہر صوبے بشمول زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس کی شاخیں موجود ہیں۔ امریکہ میں اپنے تجربات سے متاثر ہوکر انھوں نے اپنے معاشروں کو ایک اچھی جگہ بنانے اور امریکہ اور پاکستان کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد کی۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ دنیا بھرمیں امریکی سفارتخانوں سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تعلیمی اور ثقافتی پروگرام منعقد کرواتا ہے۔ 8000 سے زائد پاکستانی طلبہ امریکہ میں امریکی حکومت کی مالی معاونت سے تعلیمی اور پیشہ وارانہ بہتری کے پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس وقت پانچ ہزار پاکستانی طلبہ پاکستان میں امریکی حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والے انگریزی زبان کے پروگراموں میں پڑھ رہے ہیں۔ یہ پروگرام اس امریکی عزم کی غمازی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ شراکت اور پاکستانیوں کے روشن مستقبل میں مخلصانہ دلچسپی رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG