رسائی کے لنکس

امریکہ پاکستان میں سی آئی اےکو وسعت دینے کا خواہاں: وال اسٹریٹ جرنل


امریکہ پاکستان میں سی آئی اےکو وسعت دینے کا خواہاں: وال اسٹریٹ جرنل
امریکہ پاکستان میں سی آئی اےکو وسعت دینے کا خواہاں: وال اسٹریٹ جرنل

امریکہ چاہتا ہے کہ سی آئے اے کے مزید عہدے داروں اورخصوصی کارروائیوں سے متعلق فوجی تربیت کاروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائےتاکہ وہ عسکریت پسندوں پر دباؤ بڑھانے کی امریکی کوششوں میں شریک ہو سکیں

ایک معروف امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں خفیہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی کارروائی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تاکہ افغان سرحد کے قریب اسلامی عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

‘دِی وال اسٹریٹ جرنل’ نےجمعے کے روز اپنی خبر میں بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سی آئے اے کے مزید عہدے داروں اورخصوصی کارروائیوں سے متعلق فوجی تربیت کاروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے ، تاکہ عسکریت پسندوں پر دباؤ بڑھانے کی امریکی کوششوں میں شریک ہو سکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے اضافی اہل کاروں سے متعلق درخواستوں کو مسترد کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی سرزمین پر وسیع پیمانے پرامریکی موجودگی کے حوالے سے انتہائی محتاط ہے۔

اخبار نے خبر دی ہے کہ پاکستان میں سی آئی اے کے اہل کاروں کی تعداد انتہا ئی خفیہ معاملہ ہے، تاہم اُس نے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں اِس میں کافی قدراضافہ ہوا ہے۔

‘دِی وال اسٹریٹ جرنل’ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ اسلام آباد القاعدہ سےمنسلک گروپوں کے خلاف زیادہ جارحاجہ اقدام لے۔

XS
SM
MD
LG