رسائی کے لنکس

امریکہ دنیا کی قیادت کرنے کی 'منفرد' ذمہ داری نبھا رہا ہے: اوباما


صدر اوباما
صدر اوباما

صدر براک اوباما نے اعلان کیا کہ ان کا ملک ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے "گرین کلائمیٹ فنڈ" میں تین ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ بطوردنیا کی واحد سپر پاور ان کے ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر معمالات کے علاوہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کو تباہ کرنے، مغربی افریقہ میں ایبولا سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں دنیا کی قیادت کرے۔

ہفتہ کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کوئنزلینڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا واشنگٹن ایشیا۔پیسیفک پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔

"میں آج یہ کہنے آیا ہوں کہ ایشیا پیسیفک میری خارجہ پالیسی کا بنیادی محور رہے گی۔۔۔ یہ ہمیشہ سہ سرخیاں نہیں بنائی گی۔ گو کہ میں یہاں آتا رہوں گا لیکن اس پر توجہ کا اندازہ میرے دوروں کی تعداد سے نہیں لگایا جائے گا۔"

برسبین میں ہی گروپ 20 کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں دنیا کی 20 اقتصادی قوتوں کے رہنما اور اعلیٰ عہدیدار شریک ہیں۔

کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایشیا میں موثر سکیورٹی اتحاد اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونی چاہیئے۔۔۔نہ کہ بڑے ملکوں کی طرف سے چھوٹوں کو ہراساں کرنے کے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف جمہوریت اور عوام کا فیصلہ ہی واحد جائز طریقہ ہے۔

صدر براک اوباما نے اعلان کیا کہ ان کا ملک ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے "گرین کلائمیٹ فنڈ" میں تین ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس فنڈ سے خطرے سے پیشگی اطلاع دینے کے نظام اور طوفان کے خطرات سے نمٹنے جیسی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ کسانوں کو زیادہ پائیدار کاشتکاری میں معاونت کے علاوہ کاربن گیس کے اخراج میں کمی اور صاف توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ اکیلے صرف حکومتیں ہی ماحولیاتی تبدیلی سے نہیں نمٹ سکتیں۔ انھوں نے شہریوں خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس بارے میں اپنی آواز بلند کریں اور انھیں ایک صاف اور صحت مند دنیا میں جینے کا حق ہے۔

XS
SM
MD
LG