رسائی کے لنکس

ریپبلیکن انتخابی دوڑ ، ٹرمپ کو خاصی سبقت: عام جائزہ رپورٹ


سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ ووٹر امریکی معیشت، سخت گیر امی گریشن پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں داعش کے باغیوں سے لڑنے کے حوالے سے سخت مؤقف کی بنا پر اُن کی حمایت کرتے ہیں

ایک نئے امریکی سیاسی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کے ارب پتی نامور امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ 2016ء کے صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدواروں کی لمبی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

’سی این این/او آر سی‘ کی طرف سےاعلان کردہ عوامی جائزے پر مبنی سروے رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اُنھیں پارٹی کے 24 فی صد رجسٹرڈ ووٹروں کی حمایت حاصل ہے؛ اور اُن کے قریب ترین مد مقابل، اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش کو ،جو دو سابق امریکی صدور کے بیٹے اور بھائی ہیں، 13 فی صد حمایت حاصل ہے۔

سروے کے اعتبار سے، دوڑ میں باقی 15 امیدوار 9 فی صد سے آگے نہیں پہنچ سکے۔ سابق نیوروسرجن، بن کارسن کو9 فی صد، جب کہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو اور وسکونسن کے گورنر اسکاٹ واکر کو 8 فی صد کی حمایت حاصل ہے؛ جب کہ باقی امیدوار اس سے بھی کم حمایت کی سطح پر ہیں۔

گذشتہ چند روز کے دوران، ’سی این این/ او آر سی‘ کے عام جائزے میں 1000 رجسٹرڈ ووٹروں نے حصہ لیا، جس سے ایک ہفتہ قبل ریپبلیکن امیدواروں نے مباحثے میں شرکت کی تھی۔ جولائی میں تیار کردہ عام جائزہ رپورٹ کے مقابلے میں 69 برس کے ٹرمپ کو چھ اضافی پوائنٹ ملے ہیں۔

صاف گو، ٹرمپ نے ریپبلیکن پارٹی کے ساتھی امیدواروں کی ریٹنگ کے مقابلے میں واضح بہتر درجہ حاصل کیا ہے، جن میں سے 58 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ اُنھیں پسند کرتے ہیں، جب کہ ایک ماہ قبل، اُن کی مقبولیت 50 فی صد کی سطح پر تھی۔
سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ ووٹر امریکی معیشت، سخت گیر امی گریشن پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں داعش کے باغیوں سے لڑنے کے حوالے سے سخت مؤقف کی بنا پر اُن کی حمایت کرتے ہیں۔

دیگر جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ اُنھوں نے پہلی دو ریاستوں میں سبقت حاصل کر لی ہے، جو آئندہ فروری میں پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں اہمیت کی حامل ہیں۔۔۔ جن میں آئیووا اور نیو ہیمپشائر شامل ہیں۔

تاہم، ٹرمپ کو چیلنج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں، جب کہ ماضی میں صدارتی امیدواروں نے اکثر و بیشتر ابتدائی جائزوں میں نمایاں رہے ہیں، لیکن جوں جوں ووٹ ڈالنے کا مرحلہ قریب آتا ہے امیدوار اپنی مقبولیت کھو دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG