رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

09:10 6.11.2020

ریاست مشی گن کے ووٹروں کی ترجیحات میں کیا تبدیلی آئی؟

09:07 6.11.2020

امریکہ میں آج تک کوئی خاتون کیوں صدر منتخب نہیں ہوئی؟

18:54 5.11.2020

ٹرمپ بمقابلہ بائیڈن: کون فتح سے کتنا دور ہے؟

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

اب تک امریکہ کی 50 میں سے 44 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آچکے ہیں۔ اب تک جو بائیڈن نے 253 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدر کا انتخاب براہِ راست عوام کے ووٹ سے نہیں ہوتا۔ عوام الیکٹورل کالج کے ارکان کا انتخاب کرتے ہیں جو بعد ازاں صدر کو ووٹ ڈالتے ہیں۔

مروجہ انتخابی نظام کے تحت صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کے کل 538 ووٹ میں سے کم از کم 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ آئندہ چار برس کے لیے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے جو بائیڈن کو مزید 17 جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 57 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

مزید پڑھیے

18:24 5.11.2020

امریکہ: الیکشن کی رات شراب اور 'جنک فوڈ' کی فروخت میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے لیکن ملک کے آئندہ صدر کے اعلان سے قبل امریکی عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان اعصاب شکن مقابلے کے دوران امریکی 'جنک فوڈ' اور شراب نوشی کے ذریعے اپنی بے چینی کم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کے مطابق الیکشن کی رات امریکہ میں گوگل پر شراب، برگر، چائنیز فوڈ، بسکٹ، پیزا اور فرینچ فرائز کی تلاش کے لیے ریکارڈ سرچز کی گئیں۔

امریکہ میں ٹوئٹر پر سیکڑوں ایسی تصاویر گردش کرتی رہیں جن میں بڑے گروسری اسٹورز کے خالی فریزر اور شیلفس دکھائے گئے۔ کئی شراب خانوں میں شراب کی بھی قلت رہی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق دباؤ اور پریشانی کے لمحات میں شراب، شوگر اور چربی والی اشیا کے استعمال سے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن کی رات امریکیوں نے اس کا زیادہ استعمال کیا۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG