امریکی صدارتی امیدوار پر شرط لگانے کا انوکھا پلیٹ فارم
امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ایک انوکھا آن لائن پلیٹ فارم لوگوں کو امریکی انتخابات پر شرط لگانے اور رقم کمانے کی سہولت دے رہا ہے۔ جانیے آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔
صدارتی الیکشن: ٹرمپ اور جوبائیڈن ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف
امریکی صدارتی انتخابات میں مزید دو دن باقی ہیں۔ ایسے میں رپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے دونوں صدارتی امیدوار امریکہ کی ان ریاستوں پر توجہ دے رہے ہیں جہاں ان کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور وسکانسن میں انتخابی مہم جاری رکھی۔ جب کہ سابق نائب صدر جو بائیڈن نے منی سوٹا، وسکانسن اور آئیوا میں اپنی انتخابی مہم چلائی۔
ریاست مشی گن کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جب کہ منی سوٹا اور وسکانسن کے 10، 10 اور آئیوا کے 6 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
امریکی انتخابات: عوامی جائزوں کے مطابق ٹرمپ جیتیں گے یا بائیڈن؟
تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سےقبل امریکہ کے طول و عرض میں کیے جانے والے عوامی جائزوں کی بنا پر امیدواروں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے جیتنے کے امکانات کو پرکھا جا رہا ہے۔
امریکی انتخابات کا نتیجہ پول کی بنا پر مرتب نہیں ہوتا لیکن ان پر بات چیت انتخابی گفتگو کا اہم موضوع ہے۔ امریکہ میں صدر کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے چنے گئے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد پر ہوتا ہے۔
امریکی عوام جب ووٹ ڈالتے ہیں تو وہ ایسے افراد کے لیے ووٹ ڈال رہے ہوتے ہیں جو مل کر الیکٹورل کالج بناتے ہیں جو صدر اور نائب صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔
ہر ریاست میں الیکٹورل کالج کے اراکین کی تعداد اس کی آبادی کے تناسب سے ہوتی ہے۔ جیتنے والے امیدوار کو 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
حالیہ مختلف پول یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈیمو کریٹک امیدوار بائیڈن کو قومی سطح پر صدر ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری ہے۔
امریکی انتخابات: مسلم ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوشش
امریکہ میں مسلمان ملک کی آبادی کا تقریباً ایک فی صد ہیں۔ اس متنوع کمیونٹی کو صدارتی انتخابات کے لیے کیوں اور کیسے متحرک کیا جا رہا ہے؟ دیکھیے فائزہ بخاری کی اس رپورٹ میں۔