ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ پر لیبل لگا دیا
ٹوئٹر نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر لیبل لگا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "ہم بڑی فتح کے قریب ہیں لیکن وہ [ڈیموکریٹس] الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ہم اُنہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ نہیں ڈالے جا سکتے۔
ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ پر لیبل لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق اس ٹوئٹ میں گمراہ کن معلومات ہو سکتی ہیں۔
جو بائیڈن کی ٹوئٹ
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخابات کے فاتح کا اعلان کرنے کا اختیار تو ان کا ہے اور نہ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے۔ ان کے بقول بلکہ یہ ووٹرز کے کرنے کا کام ہے۔
دونوں صدارتی امیدواروں کے الیکٹورلز کی تعداد میں اضافہ
فتح کے راستے پر گامزن ہیں: بائیڈن کا دعویٰ
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فتح کے راستے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم انتخابات جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔