صدر ٹرمپ 23 ریاستوں میں کامیاب
امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان جاری ہے اور اب تک ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ان ریاستوں میں کامیابی کے بعد صدر کو 213 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں جب کہ انہیں کامیابی کے لیے 538 رکنی الیکٹورل کالج میں سے کم از کم 270 ووٹ درکار ہیں۔
صدر اب تک جن ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں ان میں ٹیکساس، فلوریڈا، آئیووا، ساؤتھ کیرولائنا، الاباما، اوہایو، ویسٹ ورجینیا، انڈیانا، اوکلاہوما، میزوری، لوزیانا، کینٹکی، ٹینیسی، مسی سپی، آرکنسا، کنساس، نیبراسکا، ساؤتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا، وائیومنگ، مونٹانا، آئیڈاہو اور یوٹا شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ کا ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کئی ریاستوں کا نام لے کر کہا کہ وہاں ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا دھوکہ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی قبل از وقت فتح کا دعویٰ اور ووٹوں کے گنتی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب کئی ریاستوں میں منگل کو ہونے والے انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے۔
اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
گزشتہ ایک صدی کے دوران کون کون امریکہ کا صدر رہا؟