رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

12:08 5.11.2020

کیا ڈاک سے ملنے والے ووٹوں کی گنتی تک حتمی فیصلہ ممکن ہے؟

12:24 5.11.2020

ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ پر لیبل لگا دیا

صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹر پوسٹ میں ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولائنا میں برتری کا دعویٰ کیا جس پر ٹوئٹر نے لیبل لگا دیا ہے۔

ٹوئٹر نے لیبل میں کہا کہ جب یہ ٹوئٹ کی گئی اس وقت تک آفیشلز نے ان ریاستوں کے نتائج جاری نہیں کیے تھے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں جارجیا، پنسلوینیا اور نارتھ کیرولائنا میں برتری حاصل ہے۔ انہوں نے مشی گن میں بھی برتری کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس ریاست میں جو بائیڈن کامیاب ہوئے ہیں۔

13:20 5.11.2020

صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار

14:14 5.11.2020

الیکشن میں غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہیں ملے: امریکی حکام

امریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہیں ملے۔

سیکیورٹی حکام کے بقول امریکہ کے مخالف کسی بھی ملک کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی نشان دہی نہیں ہوئی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکی عوام کے ووٹ سے ہی اگلا صدر منتخب ہو گا۔

امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے سربراہ کرسٹوفر کریبز نے بدھ کی شب جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی غیر ملکی دشمن نے امریکیوں کو ووٹ ڈالنے یا ووٹوں کی گنتی میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔"

اسی نوعیت کی یقین دہانی تین نومبر کو پولنگ ختم ہونے کے بعد بھی سیکیورٹی حکام نے کرائی تھی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG