پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کسے امریکہ کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں؟
ووٹوں کی گنتی میں فراڈ کا الزام، ری پبلکنز کا تین ریاستوں میں عدالت سے رُجوع
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی نے تین ریاستوں پینسلوینیا، مشی گن اور جارجیا میں گنتی رکوانے کے لیے ان ریاستوں کی عدالتوں سے رُجوع کر لیا ہے۔
ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پینسلوینیا اور نیواڈا میں ری پبلکن جماعت کے نمائندوں کو ان مقامات کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے جہاں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اس کے علاوہ ریاست مشی گن میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر جانب دار مبصرین موجود نہیں تھے۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے
بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدارتی امیدوار بن گئے
امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ لیکن ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ پاپولر ووٹ حاصل کرنے کا سابق ڈیموکریٹ صدر براک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اوباما نے 2008 کے انتخابات میں چھ کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ جو بائیڈن اب تک سات کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اب تک چھ کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔