رسائی کے لنکس

فیسوں میں اضافے کے خلاف امریکی طلباء کا احتجاج


امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں نے فیسوں میں اضافے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں اور مشتعل مظاہرین کی طرف سے پولیس پر برف کے گولے پھینکنے کی پاداش میں کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مغربی ریاست کیلوفورنیا میں مظاہرین نے ایک بڑی شاہراہ کو بند کردیا جس پر پولیس نے 120 طلباء کو گرفتار کر لیا جب کہ شمال مرکزی ریاست وِسکانسن میں بھی پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، مینیسوٹا اور کولوراڈومیں بھی یونیورسٹیوں کے احاطوں میں اسی طرح کے مظاہرے کیے گئے۔

اس احتجاجی سلسلے کا آغازکیلی فورنیا یونیورسٹی سے ہو ا جہا ں طلباء کو ٹیوشن فیسوں میں 30 فیصد اضافے کا سامنا ہے۔ بجٹ میں بڑی کٹوتیوں کے بعد امریکہ یونیورسٹیوں کومالی مشکالات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG