رسائی کے لنکس

دنیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں


دنیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں
دنیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں

پاکستان کے مختلف حصوں میں ہر سال ہونے والے میلہ مویشیاں کی طرح امریکی ریاست ٹیکساس میں بھی مویشیوں کا ایک بڑا شو منعقد کیا جاتا ہے۔ کاؤ بوائز اور مویشیوں کے فارمز کی نسبت سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی اس ریاست کے شہر ہیوسٹن کے اس میلے کا شمار دنیا بھر میں مویشیوں کے سب سے بڑا میلے کے طور پر کیا جاتا ہے ۔یہ میلہ تین ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

میلے کے دوران ہر شام نہ صرف مویشیوں کے کرتب دکھائے جاتے ہیں بلکہ مختلف اقسام کی دوڑوں کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ان میں سب سے مشہور کالف سکریمبل نامی ایک ریس ہے جس میں بچھڑے اور بچے ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے زور آزمائی کرتے ہیں۔

تاہم اس میلے کا اصل مقصد مویشیوں کی نمائش اور ان کی فروخت ہے۔ اس میں نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے مویشی نمائش کے لیے لائے جاتے ہیں ، جب کہ خریداروں کی ایک بڑی تعداد بھی میلے میں شرکت کرتی ہے۔

گستاوو لسترا میکسکو سے تعلق رکھنے والے گستاوو لسترا جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے زیبو نسل کے بیل خریدنے کےلیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کی آب و ہوا بھی گرم مرطوب ہے ، اس لیے ہم اس نسل کے مویشی رکھنا چاہتے ہیں۔

میلے میں بھارت کے برہمن نسل بھی موجود ہیں، جنہیں جنوبی امریکہ میں مویشی پالنے والے بہت پسند کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے آئے سیاحوں کے لیے بھی یہ میلہ بہت کشش رکھتا ہے جہاں مقامی کھانے اور انواع و اقسام کی تقریبات ان کے لیے تفریح کا باعث رہتی ہیں۔برٹ مرمارٹو اس میلے کی خیر مقدمی کمیٹی کے رکن ہیں۔

ان کا کہناہے کہ لوگ یہاں کی ہر چیز پسند کرتے ہیں۔ انھیں یقین نہیں آتا کہ اتنے زیادہ لوگ یہاں میلے اور تقریبات میں شرکت کے لیے آتے ہیں۔

تقریبا 10 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاحوں میں سے زیادہ تر تو میکسکو سے آتے ہیں لیکن اس کے علاوہ دور دراز کے ملکوں سے بھی ہر قسم کے لوگ میلے میں شرکت کرتے ہیں۔ جیسے تھائی لینڈ وغیرہ۔

ایشیا ئی ملکوں میں گوشت کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کئی ملکوں کی حکومتیں ان مویشیوں کی افزائش میں اضافے کی کوششیں کررہی ہیں۔لیکن کچھ ملکوں کے لوگ یہاں اپنی مصنوعات بھی بیچنے آتے ہیں۔ ایٹین ٹیکا نامی ایک کمپنی مویشیوں کے ڈی این اے پر تحقیق کرتی ہے۔ گائے ایورن اس کے پروجیکٹ مینیجر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم مویشیوں کے موروثی اور پیدائشی خاکے تیار کرتے ہیں۔ جو خوراک کی حفاظتی تدابیر کے لئے بھی کام آتے ہیں۔

یہاں کاروبار کے لیے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کاؤ بوائزاور مویشیوں کی نمائش دیکھتے اور جانوروں کی سواری سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG