رسائی کے لنکس

دہشت گردی کا الزام، بنگلہ دیشی شہری پر فردِ جرم عائد


فائل
فائل

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اکتوبر 2015ء سے ستمبر 2016ء تک ملزم جرائم کی منصوبہ سازی میں مشغول تھا، ایسے میں جب ’ایف بی آئی‘ کا ایک ایجنٹ ہمدرد بن کر اُس کا پیچھا کر رہا تھا

وفاقی ’گرینڈ جیوری‘ نے ایک 25 برس کے بنگلہ دیشی شخص پر، جو کسی وقت میری لینڈ کا مکین تھا، فرد جرم عائد کی ہے۔

اُس پر قتل عمد اور داعش کے شدت پسند گروپ کو مالی اعانت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

نلیش داس پر منگل کے روز فرد جرم عائد کی گئی، جن پر داعش کی حمایت میں ایک امریکی فوجی اہل کار کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اکتوبر 2015ء سے ستمبر 2016ء تک ملزم جرائم کی منصوبہ سازی میں مشغول تھا، ایسے میں جب ’ایف بی آئی‘ کا ایک ایجنٹ ہمدرد بن کر اُس کا پیچھا کر رہا تھا۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ سماجی میڈیا پر داس نے جہادی گروپ کی حمایت میں مہینوں تک رائے زنی کی اور ایک فوجی کی ذاتی زندگی کے بارے میں ٹوئیٹ پر پیغام بھیجے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ فرد ’’مسلمانوں کو ہلاک کرنے کا خواہاں ہے‘‘۔

سرکاری وکیل نے بتایا ہے کہ انڈر کور، ایجنٹ سے مل کر، داس نے بارود اور بندوق خریدے، جو کہ بعد وہ موٹر گاڑی میں اُس فوجی کے گھر پہنچا، جہاں داس اُسے ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

بجائے اس کے وہ یہ کارروائی کرتا، استغاثے کا کہنا ہے کہ داس کو ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے گرفتار کیا۔

گذشتہ سال گرفتاری کے بعد، داس نے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کو بتایا کہ اُن کے خیال میں ایف بی آئی نے اُنھیں غلط طور پر گرفتار کیا ہے، اور یہ کہ وہ منصوبے کے تحت وہاں اس لیے گیا کہ اُن پر ایسا کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔

اُس وقت داس نے کہا کہ ’’میں ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ وہ (ایف بی آئی ایجنٹ) میرے پاس آئے اور میرے ذہن میں یہ باتیں ڈالیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG