رسائی کے لنکس

روسی لڑاکا طیارے کی امریکی جہاز کے قریب سے پرواز


حکام نے ذرائع ابلاغ کو یہ بھی بتایا کہ روسی طیارے نے امریکی جہاز کے دائیں جانب پرواز کرتے ہوئے بہت شدت کے ساتھ اپنا رخ تبدیل کیا جس کی وجہ سے امریکی طیارے کو قابو میں رکھنے کا نظام متاثر ہوا۔

امریکہ کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ اوائل ہفتہ ایک روسی لڑاکا طیارہ دوران پرواز جائزے پر مامور ایک امریکی طیارے کے 15 فٹ قریب سے گزرا جو کہ حکام کے بقول ایک "غیرمحفوظ" واقعہ ہے۔

محکمہ دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مشیل بالڈانزا نے جمعہ کو بتایا کہ امریکی فضائیہ کا جہاز بحیرہ اسود پر معمول کی پرواز پر تھا کہ ایک روسی لڑاکا طیارے نے "غیر محفوظ اور غیر پیشہ وارانہ انداز" میں وہاں مداخلت کی۔

ان کے بقول امریکی فوج اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

"جہازوں (کے راستوں میں ) مداخلت کوئی غیر معمولی بات نہیں اور یہ معمول کے واقعات ہیں۔ لیکن اس واقعے میں مداخلت معمول کی بات نہیں اور روسی ہواباز نے غیرپیشہ وارانہ انداز اپناتے ہوئے خود کو اور امریکی طیارے کے عملے کو خطرے میں ڈالا۔"

امریکی فوجی حکام نے ذرائع ابلاغ کو یہ بھی بتایا کہ روسی طیارے نے امریکی جہاز کے دائیں جانب پرواز کرتے ہوئے بہت شدت کے ساتھ اپنا رخ تبدیل کیا جس کی وجہ سے امریکی طیارے کو قابو میں رکھنے کا نظام متاثر ہوا۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ روسی طیارہ اس وقت مسلح تھا یا نہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ اپریل میں بحیرہ بالٹک پر بھی پیش آیا تھا۔ پینٹاگان کا کہنا تھا کہ ایک روسی طیارہ امریکی جہاز کے راستہ کاٹتے ہوئے اس کے سامنے سے گزرا اور اس انداز میں پلٹا کہ وہ اپنا اسلحہ دکھا سکے۔

ماسکو نے اس واقعے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پائلٹ نے کوئی غلط حرکت نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG