رسائی کے لنکس

امریکی کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں دو طالب علم ہلاک


امریکی کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں دو طالب علم ہلاک
امریکی کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں دو طالب علم ہلاک

فائرنگ کے واقعہ میں ایک اور طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

کارڈن شہر کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ 17 سالہ طالب علم رسل کنگ منگل کی صبح ہلاک ہوا۔

پیر کی صبح ایک طالب علم نے کارڈن اسکول کے کیفے ٹیریا میں فائرنگ شروع کردی تھی۔جس سے کئی طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔

ایک 16 سالہ طالب علم گولیاں لگنے کے کئی گھنٹے بعد ہلاک ہوگیاتھا۔ جب کہ زخمی ہونے والے تین اور طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام نے کہاہے کہ انہوں نے پیر کی سہ پہر فائرنگ کے سلسلے میں ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدوں اور مقامی خبروں کے مطابق گرفتار کیے جانے والے نوجوان کانام ٹی جے لین ہے۔ وہ ایک قریبی اسکول کا طالب علم ہے۔

مشتبہ نوجوان کو منگل کے روز عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا جارہاہے۔ حکام کا کہناہے کہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

لین کے وکیل نے پیر کو دیرگئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کے موکل کا خاندان فائرنگ کے واقعہ پر بہت غم زدہ ہے اور اس نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

وکیل کا کہناہے اس کی معلومات کے مطابق لین ایک خاموش طبع اور اچھا لڑکا ہے اور اس نےکبھی کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کیے۔

تقریباً پانچ ہزار افراد پر مشتمل قصبے کا اسکول منگل کے روز بند رہا۔

حکام کا کہناہے کہ ان کی تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG