رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ کے انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟


امریکی کانگریس کے ایوانِ بالا سینیٹ کے 35 اراکین کے انتخاب کے لیے بھی ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے اُمیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

ریاست ایریزونا اور کولوراڈو میں ڈیمو کریٹک اُمیدوار، ری پبلکن سینیٹرز کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ریاست ایریزونا سے ڈیمو کریٹک پارٹی کے مارک کیلی نے ری پبلکن سینیٹر مارتھا میک سیلی کو شکست دی ہے۔ مارتھا جان مکین کے انتقال کے بعد اس نشست پر سینیٹر بنی تھیں۔

ان کی کامیابی کے بعد ریاست ایریزونا میں سینیٹ کی دونوں نشستیں ڈیمو کریٹک پارٹی کے پاس چلی گئی ہیں۔ یہاں سے کرسٹن لی سنیما بھی ڈیمو کریٹک سینیٹر ہیں۔

ریاست کولوراڈو میں سینیٹ کی نشست پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوار جان ہیکنلوپر نے ری پبلکن سینیٹر کورے گارڈنر کو شکست دی۔

ریاست مونٹانا میں ری پبلکن اُمیدوار اسٹیو ڈائنز دوسری مدت کے لیے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

سو رُکنی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور اس کے 53 جب کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے 47 سینیٹرز ہیں۔

ریاست الاباما میں ری پبلکن اُمیدوار ٹومی ٹیوبر وائل نے ڈیمو کریٹک سینیٹر ڈگ جونز کو شکست دے دی۔

کیا امریکی صدر عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوتا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:00 0:00

ریاست منی سوٹا سے ڈیمو کریٹک سینیٹر ٹینا اسمتھ ری پبلکن اُمیدوار جیسن لوئس کو شکست دے کر دوبارہ سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں۔

آئیوا میں ری پبلکن سینیٹر جونی ارنسٹ تھریسا گرین فیلڈ کو شکست دے کر دوسری مدت کے لیے سینیٹ کا انتخاب جیت گئے ہیں۔

ریاست نیو میکسیکو سے ڈیمو کریٹک سینیٹر بین رے لیجان ریٹائر ہونے والے ڈیمو کریٹک سینیٹر ٹام یوڈال کی جگہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

سینیٹ میں کسی بھی جماعت کی اکثریت کا مطلب ہے کہ اس جماعت کے منتخب ہونے والے صدر کو فیصلہ سازی اور دیگر اہم تعیناتیوں کے لیے سینیٹ کی حمایت بھی مل جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں جماعتیں سینیٹ میں اکثریت کے حصول کے لیے زور لگا رہی ہیں۔

سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے اکثریتی رہنما سینیٹر مچ میکونل ریاست کنٹیکی سے ڈیمو کریٹک پارٹی کی اُمیدوار ایمی میک گراتھ کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم ساؤتھ کیرولائنا سے ڈیمو کریٹک اُمیدوار جیمی ہیری سن کو شکست دے کر دوبارہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کا انحصار جارجیا میں دو نشستوں پر ہونے والے انتخابات پر ہو گا۔

صدارتی انتخابات میں سینیٹ کی اہمیت

امریکی سینیٹ کی بنیادی ذمہ داریوں میں صدر کے نامزد کردہ کابینہ ارکان، دیگر اہم وفاقی عہدے داروں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی منظوری دینا سر فہرست ہے۔ اگر الیکٹورل کالج میں ڈیڈلاک ہو جائے اور کوئی امیدوار 270 کی اکثریت حاصل نہ کرسکے تو ایوان نمائندگان کے ارکان صدر جب کہ سینیٹرز نائب صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

امریکی صدور کی تاریخ: کون، کب، کتنا عرصہ صدر رہا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:10 0:00

امریکی قانون کے تحت نائب صدر کو کامیابی کے لیے سینیٹ کے کم از کم 67 اراکین کی حمایت کا حصول ضروری ہے۔

اُمیدواروں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی کامیابی کے ساتھ ساتھ اُن کی جماعت کے اراکین ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں بھی کامیاب ہوں تاکہ بطور صدر انتظامی معاملات اور قانون سازی کے لیے انہیں کانگریس کی حمایت مل سکے۔

XS
SM
MD
LG