رسائی کے لنکس

امریکی خصوصی فورسز 'بہت جلد' شام جائیں گی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر اوباما نے گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے 50 اہلکاروں کو تعینات کرنے کی منطوری دی تھی اور اس مشن کے دوارن وہ مقامی شامی فورسز، عرب، کرد اور دوسرے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ "بہت جلد" امریکہ کی خصوصی فورسز شمالی شام جائیں گی جہاں وہ داعش کی خود ساختہ خلافت اور ان کے دہشت گرد منصوبوں کے خلاف مقامی عرب جنگجوؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ بریٹ میکگرک نے اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن چینل 'سی بی ایس 'کے ایک پروگرام "فیس دی نیشن" کے دوران بتایا کہ یہ دستے شام جائیں گے تاہم انہوں اس معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر یہ نہیں بتایا کہ یہ فورسز کب بھیجی جائیں گے۔

صدر اوباما نے گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے 50 اہلکاروں کو تعینات کرنے کی منطوری دی تھی اور اس مشن کے دوارن وہ مقامی شامی فورسز، عرب، کرد اور دوسرے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

میکگرک نے کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف برسرپیکار ہے اور تمام بین الاقومی برادری کو بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف سست پیش قدمی کے حوالے سے امریکہ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ان کوششوں میں تیز ی لائی گئی ہے اور شام میں رقہ میں واقع داعش کے گڑھ کے خلاف ہونے والی پیش رفت چھ ماہ پہلے نہں ہو سکتی تھی۔

XS
SM
MD
LG