رسائی کے لنکس

شامی باغیوں کے لیے اسلحہ، امداد فضا سے گرائی گئی: ترجمان


فائل
فائل

کارروائی سے وابستہ کام کے ترجمان، کرنل اسٹیو وارن نے بتایا کہ ’فضا سےگرائی گئی یہ امدادی کھیپ شامی عرب گروپوں تک پہنچ گئی ہے، جس کے قائدین کا انتخاب امریکہ نے خوب چھان پھٹک کے بعد کیا، جو داعش سے نمٹنے کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہے‘

امریکہ نے اتوار کے روز شمالی شام میں باغیوں کے لیے فضا سے 50 ٹن چھوٹے دہانے والے اسلحے کی امداد نیچے گرائی۔ یہ بات ایک امریکی دفاعی اہل کار نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتائی ہے۔

داعش کے شدت پسند گروہ کے انسداد سے وابستہ کارروائی کے ترجمان، کرنل اسٹیو وارن نے بتایا کہ ’فضا سےگرائی گئی یہ امدادی کھیپ شامی عرب گروپوں تک پہنچ گئی ہے، جس کے قائدین کا انتخاب امریکہ نے خوب چھان پھٹک کے بعد کیا، جو داعش سے نمٹنے کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہے‘۔

سکیورٹی کی بنا پر، اُنھوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔
ایک امریکی دفاعی اہل کار نے فضا سے فراہم کردہ اس امداد کو نیا لیکن ’رواجی‘ عمل قراد دیا، جو اقدام اتحاد کی افواج ’ضرورت کے پیش نظر‘ کیا کرتی ہیں۔

پینٹاگان نے جمعے کے روز شام کے باغیوں کو تربیت دینے اور اسلحہ فراہم کرنے کے پروگرام کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، برعکس اس کے، کہا گیا تھا کہ شام کے میدانِ جنگ میں صف آرا قابلِ بھروسہ دستوں کی مادی حمایت تیز کردی جائے گی، جب کہ باغی لیڈروں کو صرف ترکی میں تربیت فراہم ہوگی۔

وارن نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے سی 17 طیاروں سے اسلحہ نیچے گرایا گیا، اور یہ کہ جہازوں سے یہ کھیپ بحفاظت نیچے پہنچا دی گئی۔

XS
SM
MD
LG